23 اپریل 2017 - 17:52
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے ملت پر سیمینار

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے برسی شھید انجنئیر منتظر مھدی اور ڈاکٹر علی رضا کے موقعے پر شھداء ملت سیمینار کیا گیا،

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے برسی شھید انجنئیر منتظر مھدی اور ڈاکٹر علی رضا کے موقعے پر شھداء ملت سیمینار کیا گیا، جس سے حجتہ السلام علامہ باقر عباس زیدی، دانشور اسداللہ مکتبی، مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، غلام سرور اور دیگر نے خطاب کیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے برسی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید زندھ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ کیلئے سرمایہ بن جاتی ہیں، بہت سے لوگ ہیں جو کے زندگی کے حقیقی فکر اور روحانیت سے دور ہیں گویہ وہ لوگ زندھ ہوتے ہوئے بھی مردھ ہوتے ہیں جب کہ جو حق کے فلسفے اور اللہ کے نظام کے لیئے شھید ہوتے ہیں وہ ھمیشہ زندھ رہتے ہیں، خدا نے شہید کو یہ عظمت دی ہے کہ وہ اپنے قوم کو بیدار کردیتا ہے، شہیداء کے خون میں یہ تاثیر ہے کہ وہ باطل پر غالب آجاتا ہے، اس وقت حق اپنا راستہ بنا رہا ہے، ملت جعفریہ 70 ھزار شھداء کا لہو انقلاب لائیگا، شہادتون نے ہمیں قوت عطا کی ہے اس مقاومت کی اصل جان تشیع ہے خدا نے شہداء کے خون میں تاثیر رکھی ہے بقول امام خمینی شہادت خدا کی مخفی لطف و مھربانی کا نام ہے، اس وقت انتہاپسند تقفریوں کو پاکیزہ قرار پارلیامینٹ میں دھام دھوم سے لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں، پہلے شعیہ کو غیر قانونی طور پر مارتے تھے مگر اب پارلیامنٹ کے ذریعے وہ شیعت کو پسپا کرنا چاہتے ہیں تاریخ گواھ ہے پاکستان کی شعیت پسپاھ نہیں ہوئی شہیدوں کے خون سے قدرت ملی ہے دشمن ہرپہلوں سے حملہ آور ہے، اس نے کرائے کے علماء و زاکرین کے روپ میں ہمارے عقاید کو خراب کرنے کی مہم چلا رکھی ہے، پہلے کوئی اور شیعہ کافر کا نعرا لگا کر ہمیں مارتا تھا اب آپس میں ایک دوسرے کو کافر کافر کے فتاوھ دلواکردشمن مضمون سازش کر رہا ہے، شیطان پارسا تھا مگر حسد و تکبر نے اسے نشان عبرت بنادیا، انہوں نے اصغری مجاہدوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونٹس میں ھفتوار عقائد اخلاق اور فقھ کے دروس ہونے چاہئے، تربیت کے مرحلے کو ھر گز معاملی نا سمجھیں، ھمارے تربیتی آفتہ ہونے سے استعقامت پیدا ہوتی ہے، سید علی خامنہ ای کی بابثیرت قیادت نے دشمن کے منصوبہ بندی کو تباھ کر دیا ہے اگر ایمان کوی ھوگا تو مومن میں استعقامت بڑے گی روحانی طور پر اپنے آپ کو کوی کرنے کی ضرورت ہے بقول امام علی ء کہ مومن پہاڑ کے مانند ہوتا ہے، پہاڑ بھلے حل جائیں مگر مومن نا ھلنے پائیں۔ دانشور معظم اسد اللہ مکتبی نے کہا کے تنظیمی فرد ایک گرہ قدر سرمایہ ہوتا ہے ان کا عمل معاشرہ کے اصلاح ہوتی ہیں، ملت کے فرد اپنے کردار سے ملت کو بیدار کرنا چاہئے،  ہمارہ معاشرہ فکر خمینی سے اشکار ہونا چاہئے تاکہ ملت میں بیداری نظر آئے اور انقلاب اسلامی کے لیئے راھ ھموار کریں، شہید کا لہو ھم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اپنے کردار سے معاشرے کی تبلیٖغ کرین، جس سے دین مبین غالب آئے گا اور اسلام سرخرو ہوگا، اس وقت  دنیا میں استعقامت مکاومت چبھ رھا ہے، انہوں نے جوانوں کو تاقید کرتے ہوئے کہا کے نماز شب کو ترک نا کریں شروعات دو رکعت نماز سے کریں،   داعیش نے وحشت کی انتہا کر دیکھائی ہے، مگر شہداء کے لہو نے قوم کو جرئت اور ہمت بخشتی ہے کہ وہ آج بھی استعقامت کے ساتھ اپنے عمل اور اپنے عقیدہ حق پر ڈٹے ہوئے ہیں ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کہا کے شہید منتظر مہدی اور ڈاکٹر علی رضا خواجہ نے ملت کے لیئے بہترین خدمات انجام دی ، ان کے پروفیشنل صلاحیتوں سے بھی دین اور تنظیم کی خدمات کی ہیں، ان کی شہادتیں ملت اور پاکستان کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کو کمزور کرنے اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی ناپاک کوششین کی ہے مگر ملت جعفریہ نے ہر دور میں اپنا خون دیگر امن کی شمع جلائی ہے، ہم نے شہداء کے جنازے اٹہائے مگر کبھی صبر کو لبریز ہونے نہیں دیا، اور استعقامت سے دہشتگردوں کو شکست دی ہے، اس وقت دہشتگرد ملک بھر میں ملک کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں جب کہ حکمران اپنے اقتدار کے نشے میں مست ہیں ضروری ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ہو، ان کے مدارس دہشتگردوں کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں ان کو سیل کیا جائے تاکہ حقیقت میں دہشتگردوں کا خاتمہ ہوسکے ۔ اس موقعے پر غلام سرور سومرو، عزادار حسین، ساجد علی، ایاز منتظر، محسن علی  اور دیگرزمیداران نے بھی خطاب کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲